اردو نیوز اپڈیٹس

جوہری تعمیرات جاری رہیں تو قیامت برپا کر دیں گے ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کو دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دی کہ اگر جوہری تعمیرات جاری رکھی گئیں تو ایران پر قیامت برپا کردیں گے۔امریکی صدر نے فلوریڈا میں نیتن یاہو سے ملاقات سے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پھر جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ایران نے جوہری تعمیرات جاری رکھیں تو ان پر فوری حملوں کی حمایت کریں گے۔صدر ٹرمپ کاکہنا تھا کہ اگر ایران جوہری پروگرام دوبارہ تعمیر کرے تو ہمیں انہیں گرانا ہوگا، لیکن ہم نہیں چاہتے کہ بی ٹو بمبار بھیج کر اپنا ایندھن ضائع کریں، ایران کو معاہدہ کرلینا چاہیے۔امریکی صدر نے نیتن یاہو کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کا ساتھ آخر تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک اہم عنصرہے،اسرائیل کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس نےغیر مسلح ہونے سے انکار کیا تو اسے قیمت چکانا ہوگی، غزہ سے اسرائیلی انخلا الگ معاملہ ہے، اس پر ہم بات کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے سے متعلق طویل بات چیت ہوئی ہے، مغربی کنارے کےمعاملے پر اسرائیل اور ترکیےمیں تصادم کا خطرہ ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ غزہ منصوبے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہونے کی امید ہے، غزہ کی تعمیر نو جلد شروع ہو جائے گی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کا سُن کر بہت برا لگا، یوکرینی حملے کا سن کر مجھے بہت غصہ آیا، یوکرین امن کے لیے ابھی کچھ پیچیدہ مسائل ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی صدر کی رہائشگاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ…

14 hours ago

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان فری لانسنگ کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان فری لانسنگ…

14 hours ago

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خارجیوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے…

14 hours ago

اقوام متحدہ پاکستان نے اسرائیل کا صومالی لینڈ تسلیم کرنےکا اعلان مسترد کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنےکے اعلان کو مسترد…

14 hours ago

آئی ایم ایف کا لوکل ہائبرڈ الیکٹریکل گاڑیوں بائیکس پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مقامی سطح پر…

14 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب نے سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم کا ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 30 ہزار ٹریکٹرز پر مشتمل چیف…

14 hours ago