پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو آگاہ کیا، خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی اقدامات اور خوارجیوں کے خلاف جاری آپریشنز پر گفتگو کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی دلائی، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت اس ضمن میں ہر طرح سے سپورٹ کے لیے تیار ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور سہولت کاروں کا خاتمہ مشترکہ اقدامات سے کیا جا رہا ہے، خوارجیوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے وفاقی تعاون ناگزیر ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایسا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان علامہ محمد…
پاکستان نیوز پوائنٹ مفکر پاکستان، شاعر مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران…