اردو نیوز اپڈیٹس

جوہری تعمیرات جاری رہیں تو قیامت برپا کر دیں گے ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کو دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دی کہ اگر جوہری تعمیرات جاری رکھی گئیں تو ایران پر قیامت برپا کردیں گے۔امریکی صدر نے فلوریڈا میں نیتن یاہو سے ملاقات سے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پھر جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ایران نے جوہری تعمیرات جاری رکھیں تو ان پر فوری حملوں کی حمایت کریں گے۔صدر ٹرمپ کاکہنا تھا کہ اگر ایران جوہری پروگرام دوبارہ تعمیر کرے تو ہمیں انہیں گرانا ہوگا، لیکن ہم نہیں چاہتے کہ بی ٹو بمبار بھیج کر اپنا ایندھن ضائع کریں، ایران کو معاہدہ کرلینا چاہیے۔امریکی صدر نے نیتن یاہو کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کا ساتھ آخر تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک اہم عنصرہے،اسرائیل کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس نےغیر مسلح ہونے سے انکار کیا تو اسے قیمت چکانا ہوگی، غزہ سے اسرائیلی انخلا الگ معاملہ ہے، اس پر ہم بات کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے سے متعلق طویل بات چیت ہوئی ہے، مغربی کنارے کےمعاملے پر اسرائیل اور ترکیےمیں تصادم کا خطرہ ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ غزہ منصوبے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہونے کی امید ہے، غزہ کی تعمیر نو جلد شروع ہو جائے گی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کا سُن کر بہت برا لگا، یوکرینی حملے کا سن کر مجھے بہت غصہ آیا، یوکرین امن کے لیے ابھی کچھ پیچیدہ مسائل ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

علامہ محمد اقبال کو نوجوان نسل پر غیر معمولی اعتماد تھا وزیرِ اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال کو…

9 hours ago

ملک میں قانون کی حکمرانی اور مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہوگا اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایسا…

9 hours ago

اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان علامہ محمد…

9 hours ago

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

پاکستان نیوز پوائنٹ مفکر پاکستان، شاعر مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا…

9 hours ago

شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا149 واں یومِ پیدائش آج عقیدت واحترام سےمنایا جا رہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا…

9 hours ago

ایران اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا اسماعیل بقائی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران…

9 hours ago