اردو نیوز اپڈیٹس

جھنگ یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم 14 افراد جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار مسافر وین اور ویٹنری یونیورسٹی کی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ویٹنری یونیورسٹی کی بس ٹور پر فیصل آباد جا رہی تھی اور سامنے سے آنے والی مسافر وین فیصل آباد سے جھنگ آ رہی تھی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسافر وین کے ڈرائیور نے اوورٹیک کرنے کی کوشش کی، جس کے دوران تیز رفتار وین سامنے سے آنے والی یونیورسٹی بس سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں مسافر وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو یونیورسٹی کے طالب علم بھی شامل ہیں، جبکہ زیادہ تر جاں بحق افراد مسافر وین میں سوار تھے۔واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا. جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

زرمبادلہ میں اضافہ دس لاکھ نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دس لاکھ سے زائد نئے ٹیکس…

5 hours ago

پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کیلئے کمٹمنٹ غیر متزلزل ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا ہے…

5 hours ago

پاکستان نے یمن میں تشدد میں دوبارہ اضافے پر اظہارِ تشویش

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے یمن میں تشدد میں دوبارہ اضافے پر اظہارِ تشویش کرتے…

5 hours ago

اسپیکر قومی اسمبلی اور بھارتی وزیرِ خارجہ کا ڈھاکہ میں مصافحہ مسکراہٹوں کا تبادلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ ڈھاکہ میں…

5 hours ago

قائمہ کمیٹی اجلاس میں 488 لوگوں کے 82 کروڑ روپے پھنسے ہونےکا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں انکشاف ہوا…

6 hours ago

پاکستان 2026 میں دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) نے…

6 hours ago