اردو نیوز اپڈیٹس

سال کے آخری دن سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے سال رواں کے آخری روز بدھ 31 دسمبر 2025 کو ملک بھر میں سونے اور چاندی کی تازہ قیمتیں جاری کر دیں جن کے مطابق قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط سونا فی تولہ 2,500 روپے کمی کے بعد 456,962 روپے ہو گیا جبکہ 24 قیراط سونا 10 گرام 2,143 روپے کمی کے بعد 391,771 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونا 10 گرام 1,964 روپے کمی کے بعد 359,136 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ تازہ ریٹس کے مطابق 24 قیراط چاندی فی تولہ 212 روپے کمی کے بعد 7,718 روپے کی ہوگئی جبکہ24 قیراط چاندی 10 گرام 182 روپے کمی کے بعد 6,616 روپے کی سطح پر آگئی.بین الاقوامی سونے کی قیمت 25 ڈالر کمی کے بعد 4,346 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی قیمت 2.12 ڈالر کمی کے بعد 72.43 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی خالصتاً معیار 999 (24 قیراط) ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے باعث مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں۔قیمتوں میں کمی کے بعد خریداروں کی جانب سے مارکیٹ میں دلچسپی بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ سرمایہ کار آئندہ دنوں میں عالمی رجحانات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

15 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

15 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

15 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

15 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

15 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

15 hours ago