اردو نیوز اپڈیٹس

حماس کے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچا جلد اپنی AK-47 تک واپس کردیں گے ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول اوروں کے برعکس میرا یقین ہے کہ حماس جلد ہی اسلحہ ڈالنے جا رہی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس کے دوران دیا لیکن اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ حماس کے پاس ہتھیار چھوڑنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا یہاں تک کہ وہ اپنی اے کے 47 رائفلیں بھی حوالے کریں گے۔مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی تصدیق کی .تاہم انھوں نے بھی وقت نہیں بتایا۔ادھر اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے انکشاف کیا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی پروگرام متعارف کرایا جائے گا جس میں ہتھیار پھینکنے والوں کو رقم، روزگار اور عام معافی دی جائے گی۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق جنگجوؤں کے لیے اسلحہ پھینک کر مالی فوائد لینے اور عام شہری جیسی زندگی گزارنے کا موقع دینے والا یہ منصوبہ کئی ماہ سے زیرِ غور ہے۔عرب سفارتکاروں نے بھی بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی کے ثالث ایک مرحلہ وار منصوبہ چاہتے ہیں جس میں حماس پہلے بھاری ہتھیار اور پھر ہلکے ہتھیار بھی حوالے کرکے غیر مسلح ہوجائے گا۔تاہم اسرائیل اس طریقہ کار سے متفق نہیں کیونکہ ہلکے ہتھیاروں کے ذریعے بھی حماس نے غزہ میں اپنا کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے۔ٹرمپ نے اجلاس کے دوران یہ بھی کہا کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش میں حماس نے مدد فراہم کی تاہم اسرائیل نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔اسرائیل نے حال ہی میں غزہ سے آخری یرغمالی رین گیولی کی لاش ایک قبرستان سے خود اپنی انٹیلی جنس اور فوج کے ذریعے برآمد کی تھی۔رین گیولی کی واپسی کے بعد انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (ICRC) نے اسرائیل کے قبضے سے 15 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کی وزارتِ صحت کے حوالے کیں۔یاد رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت ہر ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش کے بدلے 15 فلسطینی لاشیں واپس کی جا رہی ہیں۔گزشتہ برس اکتوبر سے جاری اس عمل کے دوران 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 1,808 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیل سے رہائی ملی ہے۔مجموعی طور پر 195 یرغمالیوں جن میں 35 ہلاک شدہ تھے اور 3,472 فلسطینی قیدیوں کی واپسی میں سہولت فراہم کی گئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدروزیراعظم اوروزیر داخلہ کادہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پرسیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقوں ہرنائی اور پنجگور میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے…

2 hours ago

وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے…

2 hours ago

ترک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات مستحکم تعلقات پر اطمینان کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل سید عاصم…

2 hours ago

شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں اہلیہ کو ادا کرنے کا پابند ہے چیف جسٹس پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہےکہ شوہر حق مہر میں…

2 hours ago

اسرائیل ایران پر فوجی حملے کیلئے امریکا کو اکسا رہا ہے ترکیہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس…

2 hours ago

ایران جنگ شروع نہیں کرے گا مذاکرات کے لیے تیار ہیں ایرانی نائب صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایران…

2 hours ago