اردو نیوز اپڈیٹس

ایران جنگ شروع نہیں کرے گا مذاکرات کے لیے تیار ہیں ایرانی نائب صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایران جنگ شروع نہیں کرے گا.تاہم اگر جنگ پر مسلط کی گئی تو ملک اپنی مکمل طاقت کے ساتھ دفاع کرے گا اور کسی بھی مسلح تصادم کے اختتام کا فیصلہ دشمنوں کے ہاتھ میں نہیں ہوگا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف حکومتی اعلیٰ عہدیداروں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ایران خود کبھی جارحیت کا آغاز نہیں کرے گا.لیکن ملک کو ہر ممکن دفاعی تیاری کرنی چاہیے۔انہوں نے گزشتہ سال جون میں 12 روزہ جنگ اور حالیہ علاقائی تناؤ، بشمول امریکی فوجی تعیناتیاں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ ملک ’جنگ کی تیاری کی حالت‘ میں ہے۔ایران کی حکومت نے مذاکرات کے لیے بھی اپنی تیاری ظاہر کی ہے. لیکن اس بار امریکی جانب سے واضح اور قابل اعتماد ضمانت مانگی گئی ہے کہ مذاکرات کے دوران ایران پر حملہ نہیں کیا جائے گا۔ایرانی نائب صدر نے کہا کہ پچھلے مذاکرات کے دوران امریکا نے ایران پر حملہ کیا، لہٰذا اس بار ایران کو یقین دہانی چاہیے کہ مذاکرات حقیقی ہیں نہ کہ کسی بڑے منصوبے کا بہانہ۔انہوں نے کہا ہم گفت و شنید اور منطق پر یقین رکھتے ہیں. لیکن اگر جنگ چھڑی تو اس کا اختتام دشمنوں کے ہاتھ میں نہیں ہوگا۔اسی دوران ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی کہا کہ ایران بات چیت اور سفارتکاری کے لیے تیار ہے. لیکن جنگ اور دھمکیوں کے سائے میں نہیں۔رپورٹس کے مطابق تناؤ کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں. جس میں ترکی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی جمعہ کو انقرہ کا دورہ کریں گے. تاکہ مذاکرات کے امکانات بڑھائے جا سکیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

15 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

15 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

15 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

15 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

15 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

15 hours ago