اردو نیوز اپڈیٹس

حکومت کا ملکی معیشت کو مکمل ڈیجیٹائز کرنے کا بڑا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں مختلف وزارتوں اور اداروں کو ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے ٹاسک سونپے گئے اور ملکی معیشت کی بہتری کو حکومت کی اصلاحاتی ایجنڈے کا بنیادی حصہ قرار دیا گیا وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ملکی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور غیر رسمی معیشت کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ حال ہی میں رمضان پیکج کو وزیراعظم کی ہدایت پر مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقے سے مستحق افراد تک پہنچایا گیا جس سے شفافیت اور مؤثریت میں اضافہ ہوا اجلاس کو معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق جاری منصوبوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی گئی اس موقع پر بتایا گیا کہ اسلام آباد میں آئی سی ٹی ایپلی کیشن متعارف کروائی گئی ہے جس کے ذریعے شہریوں کو ایک سو پچاس سے زائد سرکاری سہولیات ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں اجلاس میں بتایا گیا کہ راست گیٹ وے کے ذریعے ہونے والی ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس کے استعمال کو روزمرہ کی مالیاتی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے حکومت اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر اقدامات کو مزید تیز کر رہی ہے حکومت کی جانب سے پانچ نکاتی حکمت عملی پر بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا جس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے خریداری اور کاروباری اداروں کو سہولیات فراہم کرنے کی تجاویز شامل ہیں اجلاس میں حکومتی ادائیگیوں کو مکمل ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے ڈیجیٹل آگاہی مہم چلانے اور ڈیٹا کی مسلسل نگرانی کے طریقہ کار پر بھی روشنی ڈالی گئی اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی تمام تنخواہیں اور دیگر ادائیگیاں اب ڈیجیٹل نظام کے تحت کی جا رہی ہیں جس سے نہ صرف شفافیت ممکن ہوئی ہے بلکہ سرکاری نظام میں بہتری بھی آئی ہے وزیراعظم نے ڈیجیٹائزیشن کے تمام اقدامات کی مؤثر نگرانی کے لیے فوری طور پر ایک ورکنگ گروپ کے قیام کی ہدایت جاری کی اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ اس حوالے سے ایک فعال اور متحرک ٹیم قائم کی جائے تاکہ معیشت کی مکمل ڈیجیٹائزیشن ممکن بنائی جا سکے شہباز شریف نے رمضان پیکج کی ترسیل کے لیے استعمال کیے گئے ڈیجیٹل والٹ سسٹم کو کامیاب قرار دیتے ہوئے ہدایت دی کہ اس ماڈل کو دیگر شعبوں میں بھی اپنایا جائے تاکہ حکومتی فلاحی اقدامات زیادہ شفاف اور تیز رفتار ہوں انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کی اصلاحات ادارہ جاتی بنیادوں پر کر رہی ہے تاکہ یہ تبدیلیاں وقتی نہ ہوں بلکہ دیرپا اور پائیدار ثابت ہوں پاکستان کی ترقی کے لیے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اجلاس میں وفاقی وزراء احد چیمہ علی پرویز ملک شزہ فاطمہ خواجہ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ…

23 hours ago

پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ…

23 hours ago

ماشاءاللہ بالکل فٹ ہیں بہن سیاسی فائدے کیلئے بھائی کی صحت پر غلط بیانی نہیں کرے گی خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے ماشاءاللہ بالکل فٹ، الحمدوللہ بہن…

23 hours ago

عمران خان کو معائنہ کے بعد ہسپتال سے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم…

23 hours ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ…

23 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ 5اشیاء مہنگی ہوگئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور…

23 hours ago