اردو نیوز اپڈیٹس

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں 74 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 74 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میر علی اور اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران میر علی میں 35 جبکہ اورکزئی میں 8 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، آپریشنز کے دوران اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد اور آئی ای ڈیز بھی برآمد کر لی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن عزمِ استحکام پوری رفتار سے جاری رہے گا۔ دوسری طرف بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے کرم میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے، مختلف جھڑپوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 31 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے متعدد دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں تباہ کرنے اور بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کو سراہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوان ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے دن رات میں مصروفِ عمل ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی

Faisal Bukhari

Recent Posts

معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان…

10 seconds ago

اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف…

3 minutes ago

کیا پاکستان میں نئے صوبے بننے جا رہے ہیں؟ محسن نقوی کا بڑا بیان سامنے آگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے صوبوں کے قیام کی اہمیت پر…

6 minutes ago

عالمی و مقامی بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی آگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی و مقامی بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید…

12 minutes ago

پاکستان کی معدنی دولت میں بڑا اضافہ چاغی میں سونے اور تانبے کے نئے ذخائر دریافت

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈک منصوبے سے تقریباً 50 کلومیٹر کے…

14 minutes ago

ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا داخلی امور پر توجہ دینے کی ہدایت

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ…

22 minutes ago