اردو نیوز اپڈیٹس

معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو معدنی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش اور مسابقتی منزل بنانا ایک اجتماعی قومی مقصد ہے. جس کے حصول کے لیے کان کنی کے پورے نظام کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی اور کانوں سمیت کان کنوں کو بھی مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔آرمی چیف نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ ملکی معدنی دولت کو مؤثر اور کارآمد بنا کر طویل مدتی شراکت داری کے ذریعے پائیدار معاشی ترقی کی راہ ہموار کی جائے گی۔اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معدنی شعبے کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کا مقصد محض خام مال کی برآمد تک محدود رہنا نہیں ہے، بلکہ ملک کے اندر ریفائننگ اور مینوفیکچرنگ کی پوری ویلیو چین تعمیر کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ معاشی خود انحصاری کے لیے خام برآمدات کے بجائے ویلیو ایڈڈ ترقی کی طرف بڑھنا ناگزیر ہے، اور اس کے لیے محض صلاحیت کے اظہار سے پیداوار اور وعدوں سے عملی اقدامات کی جانب سفر کرنا ہوگا۔معدنی وسائل کی تلاش اور ترقی کے سماجی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معدنی ترقی کے ثمرات براہ راست مقامی آبادیوں تک پہنچنے چاہئیں اور ان علاقوں کے لوگوں کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری آنی چاہیے جہاں یہ وسائل موجود ہیں۔انہوں نے پاکستانی قوم کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام محنتی، دلیر اور پرعزم ہیں اور ان میں اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔آرمی چیف نے اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار اور محفوظ ماحول کی فراہمی سے معدنی شعبے میں نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے، جو ملکی معیشت کے استحکام اور طویل مدتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کا میر علی اور اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے علاقوں میر علی اور…

6 minutes ago

اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف…

11 minutes ago

کیا پاکستان میں نئے صوبے بننے جا رہے ہیں؟ محسن نقوی کا بڑا بیان سامنے آگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے صوبوں کے قیام کی اہمیت پر…

14 minutes ago

عالمی و مقامی بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی آگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی و مقامی بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید…

20 minutes ago

پاکستان کی معدنی دولت میں بڑا اضافہ چاغی میں سونے اور تانبے کے نئے ذخائر دریافت

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈک منصوبے سے تقریباً 50 کلومیٹر کے…

22 minutes ago

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں 74 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے…

25 minutes ago