پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں آئندہ کثیرالجہتی اجلاسوں، بالخصوص اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے اور کثیرالجہتی فورمز پر باہمی رابطہ کاری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران آئندہ مشترکہ سفارتی مصروفیات اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر تعاون کے امکانات بھی زیرِ غور آئے۔ اس موقع پر پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے علاقوں میر علی اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے صوبوں کے قیام کی اہمیت پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی و مقامی بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈک منصوبے سے تقریباً 50 کلومیٹر کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے…