اردو نیوز اپڈیٹس

روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق ہوگیا، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف تین روز کے لیے حملے روکنے کا حکم دے دیا۔ روسی صدارتی دفتر کریملن کے مطابق یہ اتفاق رائے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی صدر پیوٹن سے ملاقات کے دوران ہوا۔ دونوں امریکی ایلچیوں نے روسی صدر سے تقریباً تین گھنٹے طویل ملاقات کی، جس میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے اور ممکنہ جنگ بندی سمیت مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ کریملن کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں ہونے والے مذاکرات بامعنی اور تعمیری رہے۔ فریقین نے جنگ کے خاتمے کے لیے متعدد تجاویز پر غور کیا اور ممکنہ حل کے لیے کئی تجاویز مرتب کی گئی ہیں۔ روسی صدارتی دفتر کے مطابق امریکی ایلچیوں نے صدر پیوٹن کے مؤقف کو یوکرین کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پیش کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر آج یوکرین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ روسی مؤقف اور جنگ بندی سے متعلق تجاویز یوکرینی حکام کے سامنے رکھیں گے۔ روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں تین روزہ وقفے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کی جا رہی ہیں۔ تاہم، عارضی جنگ بندی کے بعد مستقل امن معاہدے کے امکانات کا انحصار آئندہ مذاکرات میں دونوں فریقوں کے مؤقف میں پیش رفت پر ہوگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

یوم دفاع صدر وزیراعظم کا مسلح افواج کے غازیوں شہدا اور اہلخانہ کو خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے یوم دفاع پر…

20 hours ago

یوم دفاع کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ 6 ستمبر یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مسلح افواج…

20 hours ago

یومِ دفاعِ و شہدا ملک بھر میں تقریبات خصوصی دعائیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں آج یومِ دفاع و شہداء ملی جوش و جذبے…

20 hours ago

مزار قائد پر گارڈ تبدیلی پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے

پاکستان نیوز پوائنٹ یوم دفاع کے موقع پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی…

20 hours ago

خیبرپختونخوا میں جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک ہوئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق…

20 hours ago

ایران جنگ بڑی چیز نہیں یہ چھوٹے آلوؤں جیسی ہے ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی وہ…

20 hours ago