اردو نیوز اپڈیٹس

خیبرپختونخوا کے بعد پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون کے 10 ویں سپیل سے متعلق الرٹ جاری کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
خیبرپختونخوا کے بعد پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون کے 10 ویں سپیل سے متعلق الرٹ جاری کر دیا، کل سے طوفانی کا سلسلہ شروع ہوگا۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ 6 سے 9 ستمبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے جس کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں، اس کے علاوہ نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے علاقوں ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشیں متوقع ہیں جبکہ 7 سے 9 ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔دریائے چناب، راوی اور ستلج میں بھی سیلابی صورتحال درپیش ہے اور بڑے شہروں میں ندی نالوں کے بپھرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیوسٹاک کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں، آندھی و طوفان کی صورت میں محفوظ مقامات پر قیام کریں اور غیر ضروری سفر سے بچیں۔ایمرجنسی کی صورت میں شہری پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

21 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

21 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

21 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

21 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

21 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

21 hours ago