اردو نیوز اپڈیٹس

دانش یونیورسٹی آکسفورڈ اسٹینفورڈ ایم آئی ٹی کی طرز کی جامعہ ہوگی وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعطم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے کہا 190ملین پاؤنڈ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں منتقل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔ دانش یونیورسٹی کے پہلے سیشن کا آغاز14اگست2026 میں ہوگا، تمام صوبوں کے بچے یہاں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔ اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہبازشریف نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کی رقم سے ملک میں عالمی معیار کی دانش یونیورسٹی بنارہے ہیں۔ سابق چیف جسٹس نے کہا 190ملین پاؤنڈ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں منتقل ہوچکے ہیں، پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ محنت اورجدو جہد سے ہر خواب کو پورا کیا جاسکتا ہے، دانش یونیورسٹی میں میرٹ کی بنیاد پر داخلے ہوں گے، یہ منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدل دے گا، دانش یونیورسٹی کے پہلے سیشن کا آغاز14اگست2026 میں ہوگا، تمام صوبوں کے بچے یہاں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے، موجودہ چیف جسٹس کا شکرگزار ہوں۔ انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا مرکزی نقطہ اپلا ئیڈ سائنسز ہے، دانش یونیورسٹی پی کے ایل آئی کی طرح کام کرے دیہات کے بچوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، یتیم بچے دانش اسکول سے فائدہ مند ہو رہے ہیں، دانش اسکول نے یتیم بچوں کو سایہ دیا۔ وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ اس یونیورسٹی سے پورے پاکستان کے طلبہ استفاد حاص کریں گے، دانش یونیورسٹی ایک سسٹم کا نام ہے، دانش یونیورسٹی میں مستحق لوگ استفادہ حاصل کریں گے۔ اگردیہات کے بچوں کوتعلیم نہیں دیں گے تویہ دھول مٹی میں ضائع ہوجائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ دانش یونیوسٹی پوری دنیا میں اپنا نام بنائے گی، یہ یونیورسٹی 100 ایکڑپر محیط ہوگی، دانش یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا، میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان…

8 hours ago

دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو شرکت کی دعوت ملنے کی تصدیق کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو…

8 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد عناصر دراصل افغانستان اور بھارت کے ایجنٹ ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت…

8 hours ago

بندوق اٹھانے والوں سے بے رحمانہ طریقے سے نمٹنا چاہیے وزیراعلی بلوچستان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جو بندوق کے زور…

8 hours ago

یو اے ای نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے…

8 hours ago

نیب کی 2025 میں 6213 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نیب نے سال 2025 میں 6213 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کرلی۔بریفنگ…

8 hours ago