اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے مذاکرات کو کامیاب قرار دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے مذاکرات کو کامیاب قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اورپاکستان کے درمیان پہلے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے، آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی مینجمنٹ پر بات چیت ہوئی، 37 ماہ کے پروگرام کے پہلے جائزے پر سٹاف لیول معاہدے کی طرف پیشرفت کی گئی، پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور توانائی شعبے کی بہتری، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے اور صحت عامہ کی بہتری کیلئے بھی بات چیت ہوئی۔ عالمی مالیاتی ادارے کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم نے نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا، آئی ایم ایف جائزہ ٹیم 24 فروری سے 14مارچ تک اسلام آباد اور کراچی میں رہی، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی، پاکستان کے ساتھ صحت عامہ، تعلیم کے فروغ اور سماجی تحفظ کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا، پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کو حتمی شکل دینے کیلئے ورچوئلی بات چیت جاری رکھیں گے۔ اس حوالے سے ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، آئی ایم ایف کے پروگرام پر عمل درآمد بہت بہتر طور پر رہا، آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں اس کو تسلیم کیا ہے، اگلے ہفتے نتیجہ خیز نتائج کے لیے آئی ایم ایف سے مشاورت جاری رہے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خواجہ آصف نے کہ ہم تاریخ کے ایک اہم دور سے گزر رہے ہیں 78 سال میں اتنی کامیابی نہیں ملی جو آج ملی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج سے پہلے بھی…

6 hours ago

اسحاق ڈار کی برطانوی حکام سے ملاقات پاکستانی سفارتی کردار کو سراہا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی دفتر خارجہ،…

6 hours ago

پاکستانی سفیر کی چیچن رہنما سے ملاقات دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے چیچن ریپبلک کے…

6 hours ago

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج اچانک بڑا…

6 hours ago