اردو نیوز اپڈیٹس

دریائے ستلج چناب راوی میں سیلابی صورتحال میں مزید اضافہ پنجاب میں ہائی الرٹ ریسکیوآپریشن تیز

پاکستان نیوز پوائنٹ
دریائے ستلج، چناب اور راوی میں سیلابی صورتحال میں مزید اضافہ ہونے پر پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہوگئی۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پولیس کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں تیزی آگئی، سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے افراد، مویشیوں کو ریسکیو کرنے کے لئے سیف سٹی تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی، ڈرون کیمرے استعمال کر رہے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس اب تک سیلاب سے متاثرہ اضلاع سے 3 لاکھ 43 ہزار 605 متاثرین کا انخلا یقینی بنا چکی ہے، سیلاب زدہ علاقوں سے 1 لاکھ 34 ہزار 395 مردوں،1 لاکھ 1893 خواتین جبکہ 1 لاکھ 7 ہزار 317 بچوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ شہریوں کے کروڑوں روپے مالیت کے 4 لاکھ 66 ہزار 794 مویشیوں کو بھی سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا۔آئی جی پنجاب نے شاہدرہ، ملتان، قصور، وہاڑی، لودھراں، میلسی سمیت صوبہ بھر کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا، آئی جی نے بتایا کہ حالیہ غیرمعمولی سیلابی صورتحال میں متاثرین کے ریسکیو، ریلیف، بحالی کے لئے دیگر اداروں کے شانہ بشانہ ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ قیمتی انسانی جانیں بچانے کے لئے غیر معمولی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انخلا والے علاقوں میں سکیورٹی، سرویلنس اور پٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کردیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…

2 hours ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین نیول چیف کی ملاقات علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…

2 hours ago

ایک وقت میں کتنا پیٹرول ڈلوانے پر 100 روپے کی سبسڈی ملے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…

2 hours ago

شرح سود سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…

2 hours ago

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…

2 hours ago

جنگ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…

3 hours ago