اردو نیوز اپڈیٹس

گجرات میں 577 ملی میٹر بارش کے بعد برساتی نالے بپھر گئےکئی دیہات زیرآب اور فصلوں کونقصان پہنچا

پاکستان نیوز پوائنٹ
گجرات میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچادی،کئی دیہات زیرآب آگئے جبکہ اربن فلڈنگ سےشہری علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔بدھ کو گجرات میں 577 ملی میٹر بارش کے بعد برساتی نالے بپھر گئے،کئی دیہات زیرآب اور فصلوں کونقصان پہنچا ، اربن فلڈنگ سےشہری علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا جبکہ ڈسٹرکٹ جیل اور احاطہ سیشن کورٹ میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا۔سیشن کورٹ میں بارش کا پانی جمع ہونے سے کئی قیدیوں کو لاہور اور گوجرانوالہ جیل منتقل کیا گیا۔کمشنر گوجرانوالہ کے مطابق گجرات میں 24 گھنٹوں میں 577 ملی میٹر بارش ہوئی، جس کی وجہ سے مختلف علاقے زیر آب،دیہات بھی ڈوب گے ۔کمشنر گوجرانوالہ نے بتایا کہ مدینہ سیداں کے قریب حفاظتی بند باندھ کر پانی کو برساتی نالے میں موڑا جا رہا ہے، پانی کی نکاسی کے لیے گوجرانوالہ سے بھی مشینری،گاڑیاں بھجوائی گئی ہیں۔بارش کے باعث ضلع بھر کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔دوسری جانب دریائےچناب میں آنےوالا دوسرا بڑا سیلاب ہیڈ تریموں کی طرف رواں دواں ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کردیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…

1 hour ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین نیول چیف کی ملاقات علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…

2 hours ago

ایک وقت میں کتنا پیٹرول ڈلوانے پر 100 روپے کی سبسڈی ملے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…

2 hours ago

شرح سود سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…

2 hours ago

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…

2 hours ago

جنگ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…

2 hours ago