اردو نیوز اپڈیٹس

دنیا بھر میں وقت کے نظام میں بڑی تبدیلی عام لوگوں پر کیا اثر پڑے گا؟

پاکستان نیوز پوائنٹ
دنیا بھر میں وقت کا نظام بدلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 50 سالہ پرانی روایت “لیپ سیکنڈ” کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا، نیا نظام 20 مئی 2027 سے نافذ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں وقت کو زمین کی گردش کے ساتھ ہم آہنگ رکھنے کے لیے استعمال ہونے والے لیپ سیکنڈ کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔جنرل کانفرنس آن ویٹس اینڈ میژرز نے ووٹنگ کے ذریعے لیپ سیکنڈ ختم کرنے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت نیا نظام 20 مئی 2027 سے نافذ ہوگا۔موجودہ نظام میں عالمی معیاری وقت کو ایٹمی گھڑیوں کی مدد سے انتہائی درست رکھا جاتا ہے، جبکہ زمین کی گردش کی رفتار میں معمولی تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔ان دونوں کے درمیان فرق کم کرنے کے لیے 1972 سے اب تک 27 مرتبہ اضافی سیکنڈ شامل کیے جا چکے ہیں۔تاہم وقت میں اس اچانک تبدیلی نے جدید کمپیوٹر سسٹمز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے مسائل پیدا کیے، سال 2012، 2015 اور 2016 میں لیپ سیکنڈ شامل کیے جانے کے دوران بعض نظام متاثر ہوئے، جبکہ 2012 میں ریڈٹ، لنکڈ اِن اور موزیلا جیسے پلیٹ فارمز کو بھی تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔کانفرنس کے مطابق مستقبل میں منفی لیپ سیکنڈ شامل کرنے کی ضرورت بھی پیش آسکتی تھی، جس سے کمپیوٹر سسٹمز میں مزید خرابیاں پیدا ہونے کا خدشہ تھا، اسی لیے عالمی وقت کے نظام کو مستقبل میں اضافی سیکنڈ کی تبدیلیوں سے مستثنیٰ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئے نظام کے تحت عالمی معیاری وقت اور زمین کی گردش پر مبنی وقت کے درمیان فرق بتدریج بڑھ سکے گا، تاہم یہ فرق ایک گھنٹے تک محدود رکھا جائے گا، اس انتظام سے عالمی وقت کا نظام کئی صدیوں تک مستحکم رہ سکتا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق اس تبدیلی سے عام انسان کی روزمرہ زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، لیکن دنیا کا ڈیجیٹل اور انٹرنیٹ انفراسٹرکچر خطرناک تکنیکی تعطل سے محفوظ ہو جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان کےشہدا سےمتعلق توہین آمیز بیان پرڈی جی آئی ایس پی آر کا منہ توڑ جواب

پاکستان نیوز پوائنٹ مولانا فضل الرحمان کے شہدا سے متعلق توہین آمیز اور نامناسب بیان…

2 hours ago

سیاسی اتحاد اصولوں پر ہونے چاہئیں پی ٹی آئی کے سیاسی مؤقف میں تضاد ہے کل جنہیں گالیاں دیتے تھے آج ان سے محبت جتا رہے ہیں خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف اور مولانا فضل الرحمان…

2 hours ago

امریکہ کی روس پر نئی اقتصادی پابندیوں سے وقتی رعایت دینے کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکہ نے روس پر نئی پابندیوں کے نفاذ سے عارضی چھوٹ دینے…

2 hours ago

ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ابراہیم عزیزی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قومی سلامتی کمیشن ایران ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ٹرمپ نے…

2 hours ago