اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ کا سعودی عرب کو حوثیوں کیخلاف اسرائیل کی مدد کی پیشکش قبول کرنے کا مشورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف اسرائیل کی ’مددگار‘ پیشکش قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف لڑائی میں مدد دینے سے متعلق اسرائیل کی پیشکش قبول کر لینی چاہیے۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ آیا سعودی عرب کو اسرائیل کی یہ پیشکش قبول کرنی چاہیے، جس پر امریکی صدر نے جواب دیا، ہاں، بالکل، میرا خیال ہے کہ ایسا کرنا چاہیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل سعودی عرب کے لیے بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں ایک سفارتی ذریعے نے اسرائیلی اخبار کو بتایا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی ثالثی کے ذریعے سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔ اس پیشکش کا ایک مقصد سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا بھی تھا۔تاہم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس اقدام کی مخالفت کی کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ اس پر سعودی عوام کی جانب سے ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے عزم کے تحت امریکا کو ایران کے ایٹمی پروگرام سے منسلک ‘پک ایکس ماؤنٹین’ نامی زیرِ زمین سائٹ کو نشانہ بنانا پڑ سکتا ہے۔جمعرات کی رات دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کریں گے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے ’کیونکہ اگر ان کے پاس یہ ہتھیار آ گیا تو وہ اسے لازمی استعمال کریں گے‘۔ایران کی زیرِ زمین ایٹمی تنصیبات کا ذکر کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ’ان کی ایٹمی صلاحیت لاکھوں ٹن وزنی پہاڑ کے نیچے دفن ہے۔ اب ہم ‘پک ایکس ماؤنٹین’ کو دیکھ رہے ہیں۔ ہمیں وہاں جانا پڑ سکتا ہے، ہم اس پر حملہ کریں گے اور اسے تیزی سے تباہ کر دیں گے‘۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان کےشہدا سےمتعلق توہین آمیز بیان پرڈی جی آئی ایس پی آر کا منہ توڑ جواب

پاکستان نیوز پوائنٹ مولانا فضل الرحمان کے شہدا سے متعلق توہین آمیز اور نامناسب بیان…

3 hours ago

سیاسی اتحاد اصولوں پر ہونے چاہئیں پی ٹی آئی کے سیاسی مؤقف میں تضاد ہے کل جنہیں گالیاں دیتے تھے آج ان سے محبت جتا رہے ہیں خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف اور مولانا فضل الرحمان…

3 hours ago

امریکہ کی روس پر نئی اقتصادی پابندیوں سے وقتی رعایت دینے کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکہ نے روس پر نئی پابندیوں کے نفاذ سے عارضی چھوٹ دینے…

3 hours ago

ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ابراہیم عزیزی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قومی سلامتی کمیشن ایران ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ٹرمپ نے…

3 hours ago