اردو نیوز اپڈیٹس

دنیا میں پہلی بار انکشاف زہریلے اور نشہ آور میجک مشروم نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
قدرتی دنیا میں پائی جانے والی بعض کھمبیاں انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں. لیکن امریکا میں سائنس دانوں کو ایک ایسی غیر معمولی کھمبی ملی ہے. جس میں بیک وقت دو انتہائی مختلف اور خطرناک کیمیائی مادے موجود ہیں۔ ان میں ایک ذہن پر اثر انداز ہوکر نشہ پیدا کرتا ہے، جبکہ دوسرا جان لیوا زہر ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا کے دلدلی علاقوں میں دریافت ہونے والی اس چھوٹی بھوری کھمبی کو سائنس دانوں نے ’’ڈارک میجک مشروم‘‘ کا نام دیا ہے۔ اس کا سائنسی نام ’گیلرینا انڈیکا‘ ہے اور اسے اپنی نوعیت کی پہلی معلوم چھتری نما کھمبی قرار دیا جارہا ہے. جس میں بیک وقت نشہ آور اور مہلک زہریلے مرکبات پائے گئے ہیں۔یونیورسٹی آف فلوریڈا کے محققین کے مطابق اس کھمبی میں ’سائیلوسائبن‘ اور ’امیٹوکسِنز‘ نامی دو مرکبات موجود ہیں۔ سائیلوسائبن دماغ پر اثر انداز ہوتا ہے اور انسان کے سوچنے، محسوس کرنے اور چیزوں کو دیکھنے کے انداز میں تبدیلی پیدا کرسکتا ہے، جبکہ امیٹوکسِنز انتہائی زہریلے مادے ہیں جو دنیا بھر میں کھمبیوں کے باعث ہونے والی بیشتر مہلک زہر خورانی کے واقعات کے ذمہ دار ہیں۔اس دریافت سے متعلق تحقیقی مقالہ سائنسی جریدے کرنٹ بائیولوجی میں شائع کیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ دونوں مرکبات فنگس کی مختلف اور ایک دوسرے سے دور تعلق رکھنے والی اقسام میں پہلے بھی دریافت ہوچکے ہیں، تاہم اب تک کسی ایک ہی نوع میں ان دونوں کی موجودگی کا ثبوت نہیں ملا تھا۔یہ غیر معمولی کھمبی 2025 میں فلوریڈا کے دلدلی علاقوں میں کائی سے ڈھکے کھجور کے درختوں کے تنوں پر اگتی ہوئی ملی تھی۔ اسے کیمسٹ اور فنگس کے ماہر اینڈریو کُنک نے دریافت کیا۔ انہیں اس کے علاوہ اسی سے تعلق رکھنے والی دو مزید اقسام بھی ملیں، جنہیں عارضی طور پر گیلرینا اسپیشیز ون اور گیلرینا اسپیشیز ٹو کا نام دیا گیا۔محققین کا خیال ہے کہ اس کھمبی میں دونوں خطرناک مرکبات پیدا کرنے کی صلاحیت اس کے قدیم اجداد میں ہونے والی جینیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں پیدا ہوئی۔ ان کے مطابق ممکن ہے کہ اس کے اجداد نے فنگس کی دوسری اقسام کے ساتھ ڈی این اے کا تبادلہ کیا ہو، جس سے دونوں مرکبات بنانے کی صلاحیت ایک ہی نوع میں جمع ہوگئی۔تاہم سائنس دان ابھی تک یہ پوری طرح نہیں سمجھ سکے کہ کھمبیاں سائیلوسائبن کیوں پیدا کرتی ہیں۔ اسی طرح امیٹوکسِنز کے کردار پر بھی تحقیق جاری ہے۔ ایک امکان یہ ہے کہ یہ زہریلے مادے کھمبیوں کو ان جانوروں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں جو انہیں کھاتے ہیں. لیکن اس کی حتمی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔اینڈریو کُنک نے سائنسی جریدے سائنس نیوز سے گفتگو میں اس دریافت کو نایاب اور غیر معمولی قرار دیا۔ ان کے مطابق فنگس کی کیمیائی خصوصیات اور مختلف مرکبات کے ایک ساتھ پائے جانے کے حوالے سے ابھی بہت کچھ جاننا باقی ہے۔یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن کی ماہرِ فنگس این پرنگل نے بھی اس دریافت کو اہم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ فنگس میں کیمیائی مرکبات کی اقسام اور ان کے امتزاج میں اتنی زیادہ تنوع موجود ہے. جس کا سائنس دانوں نے پہلے اندازہ نہیں لگایا تھا۔ وہ اس تحقیق کا حصہ نہیں تھیں۔محققین نے خبردار کیا ہے کہ گیلرینا انڈیکا جیسی کھمبیوں کو پہچاننا آسان نہیں اور ان میں فرق کرنا تربیت یافتہ ماہرین کے لیے بھی مشکل ہوسکتا ہے۔ اس لیے لوگوں کو نامعلوم کھمبیاں کھانے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ بظاہر معمولی دکھائی دینے والی یہ کھمبیاں جان لیوا زہر بھی رکھ سکتی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے صدر وزیر اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے…

1 hour ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے وابستہ برآمد کنندگان کے وفد کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس…

2 hours ago

پاکستان پُرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے افغان حکام پڑوسی ملکوں کے سکیورٹی خدشات دور کریں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان…

2 hours ago

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے۔…

2 hours ago

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ۔ آل پاکستان…

2 hours ago

لاس اینجلس اولمپکس کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی

پاکستان نیوز پوائنٹ کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی ہوگئی ، لاس اینجلس…

2 hours ago