اردو نیوز اپڈیٹس

غیر محتاط الزام تراشی انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے صدر وزیر اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیر محتاط الزام تراشی اور نفرت انگیز پیغام انسانی زندگیوں کیلیے خطرہ بن سکتا ہے۔ عالمی یوم برداشت پر صدر مملکت نے کہا کہ اسلام ہمدردی، انصاف اور انسانی وقار کے احترام کا درس دیتا ہے، تمام شہری قانون کی نظر میں برابر اور قانون کے مساوی تحفظ کے حق دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آن لائن سرگرمیوں میں بھی اسی احترام کا مظاہرہ کرنا چاہیے، غیر محتاط الزام تراشی یا نفرت انگیز پیغام انسانی زندگیوں کیلیے خطرہ بن سکتا ہے۔ عوامی اداروں کو امتیازی سلوک اور تشدد پر اکسانے کے خلاف سختی سے کارروائی کرنی چاہئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اختلافات کے باوجود دوسروں کےعقائد، نظریات کے احترام کا جذبہ برداشت کا اصل مفہوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات صبر و برداشت، ہمدردی، عدل و انصاف اور احترامِ انسانیت کیلیے مشعل راہ ہیں، علمائے کرام، اساتذہ، ذرائع ابلاغ بالخصوص نوجوان تعصب کو مسترد کریں

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے وابستہ برآمد کنندگان کے وفد کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس…

2 hours ago

پاکستان پُرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے افغان حکام پڑوسی ملکوں کے سکیورٹی خدشات دور کریں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان…

2 hours ago

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے۔…

2 hours ago

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ۔ آل پاکستان…

2 hours ago

دنیا میں پہلی بار انکشاف زہریلے اور نشہ آور میجک مشروم نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ قدرتی دنیا میں پائی جانے والی بعض کھمبیاں انسانی صحت کے لیے…

2 hours ago

لاس اینجلس اولمپکس کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی

پاکستان نیوز پوائنٹ کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی ہوگئی ، لاس اینجلس…

2 hours ago