اردو نیوز اپڈیٹس

دنیا میں پہلی بار موٹے بچوں کی تعداد دُبلے بچوں سے زیادہ ہو گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
دنیا بھر میں بچوں میں موٹاپے کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے اور پہلی بار موٹے بچوں کی تعداد کم وزن بچوں سے بڑھ گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹاپا بڑوں کے ساتھ اب بچوں کے لیے بھی سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے اور بچوں کی بڑی تعداد غیر معمولی موٹاپے کا شکار ہو رہی ہے، اسی وجہ سے دنیا میں پہلی بار موٹاپے کا شکار اسکول جانے والے بچوں کی تعداد کم وزن بچوں سے تجاوز کر گئی ہے۔اس حوالے سے یونیسیف کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 میں 5 سے 19 سال کی عمر کے ہر پانچ میں سے ایک بچہ یا نوجوان زائد وزن یا موٹاپے کا شکار ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر صحت بخش غذاؤں، الٹرا پروسیسڈ فوڈز اور میٹھے مشروبات کے بڑھتے استعمال کے باعث بچوں میں موٹاپے کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ورلڈ اوبیسٹی فیڈریشن کے مطابق 2010 کے بعد سے دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں بچوں میں زائد وزن اور موٹاپے کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں بھی بچوں میں موٹاپے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور 2040 تک موٹاپے کے شکار بچوں کی اکثریت ان ہی ممالک میں رہنے کا امکان ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

23 minutes ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

26 minutes ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

29 minutes ago

واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ ایپ ری ڈیزائن کرنیکا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ ایپ کو مکمل ری ڈیزائن کیا…

37 minutes ago

گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ گوگل میپس میں ڈرائیورز کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف کرایا گیا…

38 minutes ago

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

1 day ago