اردو نیوز اپڈیٹس

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا تاکہ موسیقی کے شعبے میں نام بناسکے۔
جی ہاں واقعی 31 سالہ لیو زیان کا تعلق چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے علاقے Zhuhai سے ہے۔انہوں نے میڈیسن کے شعبے میں پی ایچ ڈی مکمل کیا تھا اور فروری 2026 میں اسپتال کی ملازمت چھوڑ دی۔وہ وہاں ماہر نفسیات اور محقق کے طور پر کام کرتی تھیں جو کہ اس شہر کے طبی نظام کا سب سے معتبر اسپتال ہے۔لیو زیان اپنی زندگی کے 30 برسوں کو اہلیت پر مبنی زندگی قرار دیتے ہیں۔ان کی پرورش تعلیمی لحاظ سے چین کے سب سے زیادہ مسابقتی علاقوں میں سے ایک صوبہ Hebei میں ہوئی۔ان کا داخلہ سیچوان یونیورسٹی کے میڈیکل اسکول میں ہوا اور مکاؤ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔2022 میں انہوں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی جبکہ Zhuhai کے اسپتال میں اچھی پوزیشن بھی حاصل کرلی۔مگر بتدریج انہیں لگا کہ کام کا روایتی ماحول ان کے لیے بہت مشکل ہے۔مگر انہیں ملازمت چھوڑنے کا فیصلہ کرنے میں 2 سال کا عرصہ لگا۔ان کے مطابق ڈاکٹر کے طور پر کام کرنا ایسی زندگی نہیں، جس کی انہیں خواہش تھی۔ملازمت چھوڑنے کے بعد سب سے پہلے انہوں نے سفر کیا، پھر ناشتہ فروخت کرنا شروع کیا اور ہوٹلوں میں گانا گایا۔انہوں نے کہا کہ جز وقتی ملازمتیں کرتے ہوئے آزاد زندگی گزارنے کا تجربہ بہت اچھا ہے اور اب اگلے دن کی منصوبہ بندی یا ماہانہ آمدنی کا تخمینہ لگانے کی ضرورت برقرار نہیں رہی۔لیو زیان ابھی بھی جز وقتی طور پر ماہر نفسیات کے طور پر پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ والدین کو پی ایچ ڈی کی ڈگری اور ڈاکٹر کی حیثیت پر فخر تھا مگر اب وہ کیرئیر بدلنے پر الجھن کا شکار ہیں، مگر بتدریج وہ قائل ہوتے جا رہے ہیں۔وہ موسیقی کی دنیا میں نام بنانے کا خواب دیکھتی ہیں جبکہ فلم کے شعبے میں بھی قدم رکھنا چاہتی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

24 minutes ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

26 minutes ago

دنیا میں پہلی بار موٹے بچوں کی تعداد دُبلے بچوں سے زیادہ ہو گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ دنیا بھر میں بچوں میں موٹاپے کی شرح میں اضافہ ہو گیا…

34 minutes ago

واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ ایپ ری ڈیزائن کرنیکا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ ایپ کو مکمل ری ڈیزائن کیا…

38 minutes ago

گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ گوگل میپس میں ڈرائیورز کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف کرایا گیا…

39 minutes ago

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

1 day ago