پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ نے دوہری شہریت رکھنے والوں کیلئے نیا قانون لاگو کردیا۔برطانیہ کے ہوم آفس نے خبردار کیا ہے کہ 25 فروری 2026 کے بعد دوہری شہریت رکھنے والے برطانوی شہری صرف اسی صورت میں برطانیہ داخل ہو سکیں گے جب ان کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہوگا۔ بصورتِ دیگر انہیں پرواز، فیری یا ٹرین پر سوار نہیں ہونے دیا جائے گا۔نئے قوانین کے مطابق تمام مسافروں کے لیے ’سفری اجازت‘ (Electronic Travel Authorization) ضروری ہوگی جس کی فیس 16 پاؤنڈ ہے۔اگر کوئی شخص اپنے دوسرے ملک کے پاسپورٹ سے سفر کرنا چاہے تو اسے 589 پاؤنڈ کا ’سرٹیفیکیٹ آف انٹائٹلمنٹ‘ لینا ہوگا جسے کئی افراد مہنگا اور غیر منصفانہ قرار دے رہے ہیں۔ہوم آفس کے مطابق یہ اقدام ’ڈیجیٹل بارڈر سسٹم‘ کے تحت سفر کو محفوظ اور آسان بنانے کے لیے ہے لیکن کئی خاندان اور یورپی شہری اس فیصلے سے پریشان ہیں کیونکہ نئے قواعد فوری طور پر لاگو ہو رہے ہیں اور دو پاسپورٹ بنوانا مہنگا ہو سکتا ہے۔یورپی شہریوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ’دی تھری ملین‘ نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ مہنگے سرٹیفیکیٹ کے بجائے سستا اور آسان متبادل نظام بنایا جائے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ راجن پور اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا میں ایک شخص کی معمولی سی غلطی اس کے لیے لاکھوں…