اردو نیوز اپڈیٹس

دہشتگردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ان سہولت کاروں میں سے ایک خیبر پختونخوا میں نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، صوبے میں ایک سہولت کار جو انسداد دہشت گردی میں رکاوٹ پیدا کر رہا تھا وہ اب وہاں موجود نہیں۔عالمی خبر رساں ادارے ’’رائٹرز‘‘کو 30 اکتوبر 2026 کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں پر واضح کیا کہ ہمارے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک واضح حکمت عملی موجود ہے جس کا ایک حصہ یہ ہے کہ پاکستان کے اندر دہشت گردوں اور ان کے تمام سہولت کاروں کو ختم کرنا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق کچھ ایسے مسائل بھی ہیں جنہیں ہمیں اندرونی طور پر سنبھالنا ہوگا۔ خیبرپختونخوا میں کوئی بھی شخص انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کے خلاف نہیں ہے، وہی لوگ انسداد دہشت گردی کی مخالفت کرتےہیں جن کا ان دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی بڑے فوجی آپریشن کے بجائے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہو رہے ہیں اور سیکیورٹی فورسز روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 200 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتی ہیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پولیس، فوج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے مشترکہ تعاون سے کرتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہماری ذہنیت بھارت کی طرح نہیں ہے کہ ہم تمام داخلی مسائل کو بیرونی قرار دیں اور ہم یہ نہیں کہتے کہ پاکستان میں تمام دہشت گردی صرف افغانستان کی وجہ سے ہے بلکہ افغانستان وہ بنیادی اڈہ ہے جہاں سے پاکستان میں دہشت گردی ہوتی ہے جہاں دہشت گردوں کی قیادت، ان کے تربیتی کیمپ اور لانچ پیڈز موجود ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

جناح میڈیکل کمپلیکس میں تمام تر تقرریاں میرٹ پر شفاف طریقے سے کی جائیں وزیرِ اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی…

2 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو ہائی شنگ کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی…

2 hours ago

مالیاتی نظم و ضبط برآمدات میں اضافہ اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہےمحمد اورنگزیب

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی استحکام…

3 hours ago

ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دے گا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور…

3 hours ago

ایران پر نئے حملوں کی امریکی دھمکیاں روس کا اہم بیان

پاکستان نیوز پوائنٹ روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر نئے امریکی حملوں…

3 hours ago

دوحہ میں ایران قطر مذاکرات ختم امریکا کے ساتھ حتمی معاہدے کا مسودہ فریقین کو پہنچا دیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے…

3 hours ago