پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ کے وزیر لیو ہائی شنگ کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی سیکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی اور آزمودہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کی۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے مسلسل روابط، ادارہ جاتی روابط کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور کیا ۔ چینی وزیر کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف کی گئی۔ چینی وزیر نے پاکستان اور چین کے دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے اعتماد کا اظہار کیا ۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر نئے امریکی حملوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے…