اردو نیوز اپڈیٹس

رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت خواہ ہیں اویس لغاری

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑی۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گیس کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی، جبکہ رات کے اوقات میں بجلی کی طلب بڑھنے سے لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔انہوں نے عوام کے صبر و برداشت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں۔وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری والے علاقوں میں اضافی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، قطر سے گیس کے مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اویس لغاری نے مزید کہا کہ حکومت بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے اور توانائی کے شعبے میں بہتری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے کو مکہ ڈیفنس الائنس کا نام دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے…

14 hours ago

مکہ ڈیفنس الائنس کا ہیڈ کوارٹر ریاض پہلا سیکریٹری جنرل پاکستان سے ہوگا ترک وزیرِ خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے کو باضابطہ طور…

15 hours ago

ہر شہری کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے سہولت مرکز کا قیام اہم قدم ہے چیف جسٹس

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بلوچستان ہائیکورٹ میں عوامی سہولت…

15 hours ago

ایران کے خارگ جزیرے کو مکمل تباہ کیا جا رہا ہے امریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا اہم…

15 hours ago

ایرانی جزیرے لارک پر امریکی حملے پاسدارانِ انقلاب کا متعدد اہلکاروں اور شہریوں کی شہادت کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی فوج نے پیر کے روز ایران کے لارک جزیرے پر موجود…

15 hours ago

ایران امریکی حملے کا تباہ کن تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا ابراہیم عزیزی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا…

15 hours ago