اردو نیوز اپڈیٹس

رافیل کمپنی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق کردی ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ رافیل طیارے بنانے والی کمپنی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے گرانے کی تصدیق کردی ہے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رافیل کمپنی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے گرائے جانے کی معلومات کی توثیق کی ہے۔طاہر اندرابی نے کہا کہ مستقبل میں بھی کسی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی قانونی ٹیم نے عالمی ثالثی عدالت میں سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے سماعت میں حصہ لیا، جبکہ بھارت اس سماعت میں شریک نہیں ہوا۔ پاکستان نے دوبارہ اس بات کی تجدید کی کہ دونوں فریقین کے لیے سندھ طاس معاہدے کی مکمل پابندی لازمی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی 1267 پابندیوں کی کمیٹی کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان میں ٹی ٹی پی کی آزادانہ نقل و حرکت اور پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔رپورٹ میں شمالی افغانستان میں آئی ایس کے پی کے اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے تعاون کو بھی اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ داعش کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں موجود ہے اور پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں تعاون کر رہا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔طاہر اندرابی نے بھارتی ہجوم کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل کے واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس ایسے واقعات میں 55 مسلمان جان سے گئے۔انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام واقعات کی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان عمان میں امریکا اور ایران کے مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے اور مثبت پیش رفت کو سراہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے سپیکٹرم میں کمی کے باوجود پاکستان ان مذاکرات کو خوش آمدید کہتا ہے۔طاہر اندرابی نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ بیانات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے رواں برس پاکستان کے دورے کی تصدیق کی گئی تھی. تاہم ابھی تک ان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں۔وزیراعظم پاکستان بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جبکہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ ازبک صدر نے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا اور صدر مملکت کی ازبک ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔ اس دوران وزارتی وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے اور معاہدوں اور روڈ میپ پر عملدرآمد کے عزم کی تجدید کی گئی۔ازبکستان کو پاکستان کی بندرگاہوں تک رسائی کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مزید برآں، قزاقستان کے صدر قاسم جومارت نے پاکستان کا دورہ کیا. جس میں انسداد دہشت گردی اور سائبر کرائم کے خاتمے پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکی کردار کی تعریف کرتے ہیں، جس نے تشدد اور جنگ سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کیا۔طاہر اندرابی نے زور دیا کہ پاکستان عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرحدی نقشے کے مطابق اپنی حدود کا تحفظ کرے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان امن برداشت اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان امن، برداشت…

2 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا تشدد پر مبنی انتہاپسندی کی روک تھام کے عالمی دن12 فروری 2026 پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ آج تشدد پر مبنی انتہاپسندی کی روک تھام کے عالمی دن پر…

2 hours ago

پاکستان کیساتھ کھڑے رہیں گے محسن نقوی اور بحرینی وزیر داخلہ کا ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف…

2 hours ago

پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ ای او 2 کامیابی سے لانچ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ ای او 2 کامیابی سے لانچ کر…

2 hours ago

ترکیے کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ امریکا اور ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے لچک دکھا رہے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیے کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ امریکا اور ایران…

2 hours ago

ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی محدود فوجی کارروائی کو بھی جنگ کا آغاز تصور کیا جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی…

2 hours ago