اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی محدود فوجی کارروائی کو بھی جنگ کا آغاز تصور کیا جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایران کی میزائل صلاحیت ملک کی ریڈ لائن ہے اور اسے کسی بھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔ تہران میں اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی شمخانی نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی محدود فوجی کارروائی کو بھی جنگ کا آغاز تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ علی شمخانی کا کہنا تھا کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ دھمکیوں کے بجائے سنجیدہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ایران کے خلاف ممکنہ فوجی اقدامات اور خطے میں ایک اور بحری بیڑے کی تعیناتی کا عندیہ دیا تھا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی دفاعی اور میزائل صلاحیت قومی سلامتی کا اہم حصہ ہے اور اس پر کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

18 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

18 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

19 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

19 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

19 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

19 hours ago