ردالفتنہ-3 بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے مزید 12 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی دہشت گردی پھیلانے والے فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر دو بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اگست کو “ردالفتنہ-3” کے تحت جاری انسداد دہشت گردی مہم کے دوران دونوں آپریشنز کامیابی سے مکمل کیے گئے۔ کارروائیوں کا مقصد بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کا خاتمہ تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اگست کو ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز نے چھ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، بروقت اور مؤثر کارروائی کے دوران فورسز نے تمام چھ دہشت گردوں کو ہلاک کیادوسری کارروائی 6 اگست کو ضلع مستونگ میں کی گئی جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت “عزمِ استحکام” کے وژن اور “ردالفتنہ-3” مہم کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *