اردو نیوز اپڈیٹس

روسی سائنسدانوں نے کینسرکے علاج کے لئے ویکسین تیار کرلی

پاکستان نیوز پوائنٹ
روسی سائنسدانوں نے کینسرکے علاج کے لئے ویکسین تیار کرلی جسے اس موذی بیماری کے علاج میں بڑی پیش رفت قراردیاجارہاہے۔روسی سائنسدانوں نے اعلان کیا ہے کہ کینسر کے علاج کے لیے تیار کی جانے والی mRNA ویکسین اینٹرو مکس کلینیکل استعمال کے لیے تیار ہے۔اس بات کا اعلان روسی فیڈرل میڈیکل اینڈ بائیولوجیکل ایجنسی کی سربراہ ویرونیکا اسکوورتسوا نے کیاکہ mRNA ویکسین کے پری کلینیکل ٹرائلز کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں جن میں اس کی حفاظتی خصوصیات اور موثر نتائج سامنے آئے ہیں۔ ٹرائلز کے دوران ویکسین نے نہ صرف رسولیوں کو سکیڑنے میں کامیابی دکھائی بلکہ ان کے بڑھنے کو بھی نمایاں حد تک سست کر دیا، ویکسین بار بار استعمال کے لیے بھی محفوظ پائی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق یہ ویکسین ہر مریض کے جینیاتی مواد (آر این اے)کے مطابق انفرادی طور پر تیار کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ابتدائی طور پر mRNAویکسین کو آنتوں کے کینسر کے علاج کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ اس کی دیگر اقسام پر کام جاری ہیجن میں گلائیو بلاسٹوما (ایک خطرناک دماغی سرطان) اور میلانومہ (جلدی کینسر کی خاص اقسام) شامل ہیں۔طبی ماہرین نے کہا کہ اس نئی ویکسین کی منظوری آنکولوجی کے میدان میں ایک اہم پیش رفت ہے، جو مستقبل میں کینسر کے علاج کے طریقوں کو بدل سکتی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

19 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

19 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

19 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

19 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

19 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

19 hours ago