اردو نیوز اپڈیٹس

سمندری حدود کے محافظوں کو قوم کا سلام یومِ بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں آج یومِ بحریہ ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یہ دن 1965ء کی جنگ میں پاک بحریہ کی شاندار کامیابیوں کی یاد تازہ کرنے اور سمندری سرحدوں کے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال 8 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔یومِ بحریہ دراصل اُس تاریخی رات کی یاد دلاتا ہے جب 7 اور 8 ستمبر 1965ء کی درمیانی شب، پاک بحریہ نے جرات و بہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔آپریشن سومنات کے تحت پاکستانی جنگی جہازوں نے بھارت کے نیول بیس دوارکا پر کامیاب حملہ کیا.جس نے دشمن کو ہلا کر رکھ دیا۔اس آپریشن میں پاک بحریہ کے سات جنگی جہاز پی این ایس بابر، خیبر، بدر، جہانگیر، عالمگیر، شاہجہان اور ٹیپو سلطان نے حصہ لیا، صرف چار منٹ میں بھارتی نیول بیس شعلوں کی لپیٹ میں آگیا اور پاک بحریہ کی شدید بمباری کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کا ریڈار سسٹم بھی تباہ ہو گیا۔پاکستانی نیول فورس کے اس دلیرانہ حملے نے بھارتی بحریہ کے حواس باختہ کر دیے۔ دشمن کے دو جنگی جہاز “میسور” اور “تلوار” جو قریبی سمندری حدود میں موجود تھے، حملے کے دوران مدد کے لیے حرکت میں آنے کی ہمت تک نہ کر سکے۔جنگ کے باقی دنوں میں بھارتی نیوی کے جنگی جہاز خوف کے باعث بندرگاہوں تک محدود ہو کر رہ گئے۔ پاک بحریہ کی یہ فیصلہ کن کارروائی آج بھی ایک مثالی عسکری حکمتِ عملی کے طور پر یاد رکھی جاتی ہے۔یومِ بحریہ، قوم کے اُن ہیروز کو یاد کرنے اور اُن کی قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے. جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر مادرِ وطن کی سمندری حدود کا دفاع کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

20 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

20 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

20 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

20 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

20 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

20 hours ago