اردو نیوز اپڈیٹس

زرمبادلہ ذخائر 14.3 ارب ترسیلات زر 38 ارب ڈالر ہوگئیں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے سالانہ اجلاس میں ملکی معیشت، زرمبادلہ ذخائر اور برآمدی شعبے کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا ، توانائی اور اجرتی لاگت کیلئے سبسڈی شدہ فنانسنگ سہولت فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔ کراچی میں ہونے والے اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سمیت کاروباری افراد اور صنعت کاروں نے شرکت کی، گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 14.3 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر سے زائد ہو چکیں۔ جمیل احمد نے بتایا کہ جون 2025 میں افراط زر کی شرح کم ہو کر 3.2 فیصد رہ گئی ۔ پالیسی ریٹ بھی 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ چکا۔ اس موقع پر پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ کاروباری لاگت غیر مسابقتی ہو چکی ہے، جس کیلئے فوری اصلاحات ناگزیر ہیں۔ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ برآمدی خام مال پر ڈیوٹیز ختم کی جائیں، سیلز ٹیکس کی شرح تین سے پانچ فیصد کرنے کے ساتھ یکساں ایک فیصد ڈیوٹی ڈرا بیک اسکیم بھی نافذ کی جائے۔ ٹیکسٹائل کونسل نے توانائی اور اجرتی لاگت کے لیے سبسڈی شدہ فنانسنگ سہولت فراہم کرنے پر زور دیا ،انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمدات کو پاکستان کی معاشی بحالی کا مرکز بنایا جائے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

17 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

17 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

17 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

17 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

17 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

17 hours ago