اردو نیوز اپڈیٹس

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنادی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملتان نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنادی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملتان نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا سنا دی، جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا کیس دائر کر رکھا تھا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملتان نے دفعہ 82 کے تحت ملزم کو 3 سال، دفعہ 420 کے تحت 2 سال، دفعہ 468 کے تحت 7 سال قید کی سزا کا فیصلہ دیا۔ علاوہ ازیں جمشید دستی کو دفعہ 471 کے تحت 2 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ جب کہ دفعہ 206 کے تحت 3 سال سزا کا حکم سنایا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا .تاہم سند کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں ہے۔درخواست میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ ملزم جمشید دستی نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی لہذا حقیقت چھپانے پر ملزم کو نااہل کیا جانا چاہیے۔الیکشن کمیشن نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ملزم نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیا. مدرسوں کی ڈگری کاغذات نامزدگی کے ساتھ لف کی تھیں.جمشید دستی کی ڈگریوں کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ خیال رہے کہ 15 جولائی 2025 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دیا تھا۔الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی جانب سے بھیجا گیا ریفرنس منظور کرتے ہوئے محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا تھا۔ یاد رہے کہ 17 جولائی کو تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے مظفرگڑھ میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔اس موقع پر جمشید دستی کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے شدید مزاحمت کی .جس کے باعث پولیس کسی کو گرفتار کیے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئی تھی۔جمشید دستی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے کے لیے بیان حلفی جمع کروانے پر مجھے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی…

1 day ago

وفاقی وزیر داخلہ آج ایرانی سپریم لیڈر کیلئے خصوصی پیغام لے کر تہران روانہ ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید…

1 day ago

پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک…

1 day ago

کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں احسن اقبال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی…

1 day ago

آزاد کشمیر کا امن خراب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن 72افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ آزاد کشمیر میں امن وامان برقراررکھنے کے لیے سکیورٹی کےسخت اقدامات کیے…

1 day ago

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی…

1 day ago