اردو نیوز اپڈیٹس

سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، ترقی چھوٹے شہروں سے شروع ہوگی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں الیکٹرک بس منصوبے کا افتتاح کر دیا، بزرگ شہریوں اور طلبہ کے لیے سفری سہولت مفت ہوگی۔افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں روایت ہے ترقی اور بڑے پروجیکٹ کو بڑے شہر سے شروع کیا جاتا ہے، پہلے ترقی بڑے شہروں سے شروع ہوکر وہاں ہی ختم ہوجایا کرتی تھی، اب چھوٹے شہروں سے ترقی شروع ہوکر پورے پاکستان میں پھیلے گی۔مریم نواز نے کہا کہ اپنے پہلے دور ے پر سرگودھا کے ہسپتالوں میں گئی تو جان کر دکھ ہوا کہ پورے سرگودھا میں دل کے علاج کا ہسپتال نہیں، سرگودھا نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے آج کام شروع کردیا ہے، انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جلد فنکشنل ہوجائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے پورے پنجاب سے اسپیشلسٹ ڈھونڈ ڈھونڈ کر سرگودھا بھیجے، اب سرگودھا میں دل کے مریضوں کو علاج کیلئے فیصل آباد یا لاہور نہیں جانا پڑے گا، اگلے ماہ نوازشریف سے درخواست کریں گے کہ وہ سرگودھا نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اپنے ہاتھ سے افتتاح کریں۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں کبھی سرکاری یا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم جیسی کوئی چیز نہیں تھی، دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے مسافر بسوں کی چھتوں پر بیٹھے ہوتے ہیں، خواتین مسافر بسوں میں بہت تنگ ہوتی ہیں، سرگودھا کے عوام ٹوٹی پھوٹی ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے پر مجبور تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ آج ماڈرن،باعزت اورسکون والی سوار ی کا تحفہ لائی ہوں، الیکٹرک بسوں میں خواتین کیلئے الگ حصہ بنایا گیا ہے جس میں سی سی ٹی وی نصب ہیں، الیکٹرک بسوں میں سپیشل افراد، خواتین، بزرگ اورطلبہ 100فیصد مفت سفر کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کل میانوالی میں الیکڑک بس سروس لانچ کی جس پر بہت خوشی ہوئی، لوگوں نے نئی الیکٹرک بسوں کے تحفے پر جشن منایا، پہلے بھیرا سے سرگودھا تک ٹوٹی پھوٹی بسوں کا کرایہ 200روپے ہوتا تھا، اب بھیرا سے سرگودھا تک کا کرایہ صرف 20روپے ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، بھارت نے پاکستان میں پانی چھوڑاجس سے 3دریاؤں میں پانی آیا، آپ کی وزیراعلیٰ جاگ رہی تھی، تاریخ کے بدترین سیلاب سے 27شہر اور5ہزار گاؤں متاثر ہوئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم جاگ نہ رہے ہوتے بہت زیادہ نقصان ہونے کا خطرہ تھا، 25لاکھ افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات تک پہنچایا، ایک ایک ٹرک میں 10ہزار افراد تک تیار کھانا، ادویات پہنچائیں، ہم نے لاکھوں جانوروں کو بھی ریسکیو کیا اورمحفوظ مقامات تک منتقل کیا۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم اس پنجاب میں رہنے والے ہیں جہاں انسانوں کے ساتھ جانوروں کی بھی قدر ہوتی ہے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا بڑا پیکج نہیں دیا گیا، جن کا پورا گھر متاثر ہوا ان کو 10، 10 لاکھ روپے دے رہے ہیں، جس کے گھر کو جزوی نقصان ہوا اس کو 5لاکھ دے رہے ہیں، جس کا بڑا جانور بہہ گیا اس کو 5لاکھ روپے ملیں گے، جس کی بھیڑ یا بکری بہہ گئی اس کو 50ہزار روپے دے رہے ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ جب تک آخری سیلاب متاثرہ شخص اپنے گھر میں آباد نہیں ہوجاتا سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

واشنگٹن میں اہم اجلاس صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی حکام سے رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران امریکا جنگ بندی ختم ہونے میں صرف تین دن باقی رہ…

19 hours ago

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس…

19 hours ago

پاکستانی معیشت جنگی بحران سے نمٹنے کی بہتر صلاحیت رکھتی ہے گورنر سٹیٹ بینک

پاکستان نیوز پوائنٹ : گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ…

19 hours ago

صورتحال بدل گئی جے ڈی وینس بھی پاکستان جائیں گے وائٹ ہاؤس کی سی این این کو تصدیق

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آئندہ مرحلے کے اہم ایران مذاکرات…

19 hours ago

امریکی نمائندے ایران سے مذاکرات کے لیے کل اسلام آباد پہنچیں گے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے نمائندے…

19 hours ago

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے غیر ملکی وفود کی آج اسلام آباد آمد کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے غیر…

19 hours ago