وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی حکومت کے حجم میں کمی اور حکومتی استعدادِ کار بڑھانے سے متعلق جائزہ اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی حکومت کے حجم میں کمی (Right-sizing) اور حکومتی استعدادِ کار بڑھانے سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ۔جدید ٹیکنالوجی اور بہتر تربیت سے سرکاری اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی جائے، غیر ضروری آسامیوں اور عہدوں کا خاتمہ اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ رائٹ سائزنگ کے اقدامات کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن، پاک پی ڈبلیو ڈی اور پاسکو بند کیے جا چکے ہیں جن سے قومی خزانے کو بچت ہو رہی ہے، رائٹ سائزنگ کے تحت ختم کی گئی آسامیوں اور اداروں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے۔ رائٹ سائزنگ کمیٹی اپنی باقی ماندہ سفارشات ایک ماہ میں مکمل کرے، وزیراعظم کی حکومت کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے رائٹ سائزنگ کے حوالے سے اقدامات پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت۔ اجلاس میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی جانب سے رائٹ سائزنگ کے حوالے سے اقدامات کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی رائٹ سائزنگ اقدامات سے سول حکومت کے اخراجات کا جی ڈی پی میں تناسب کم ہوا، مختلف وزارتوں اور سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ایس او ایز (SoEs)، اور خود مختار اداروں کی رائٹ سائزنگ کے حوالے سے تجاویز مرتب کی جا رہی ہیں۔ پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری ہو چکی ہے اور متعدد سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے اقدامات لیے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، مشیر برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *