پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی فہرست میں صرف مسلمان ہی دہشت گرد کیوں ہیں۔ غیر مسلم انتہا پسند اور دہشت گرد اکثر احتساب سے بچ نکلتے ہیں۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا سلامتی کونسل سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی فہرست میں ایک بھی غیر مسلم دہشت گرد موجود نہیں۔ پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ یہ سمجھ سے بالاتر اور قطعاً ناقابلِ قبول ہے کہ سلامتی کونسل کی فہرست میں ایک بھی غیر مسلم دہشت گرد موجود نہیں، یہ صورتحال بدلنی چاہیے ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی، بلوچ لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کا تعاون امن کے لیے خطرہ ہے۔ عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ داعش آج بھی عراق، شام اور افغانستان میں ایک فعال خطرہ ہے، جہاں ہزاروں جنگجو موجود ہیں۔ پاکستان مندوب نے بھارت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انڈیا نہ صرف پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستانیوں کو نشانہ بناتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی اپنائی جائے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ انسداد پولیو سے متعلق اجلاس 27 اگست کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا،چاروں…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے تاریخی دورے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو پوری…
پاکستان نیوز پوائنٹ سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے خواتین کوبااختیار بنانے کیلئے10 ہزارمفت…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کے تفتیشی اداروں نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارت کی بدنام…