اردو نیوز اپڈیٹس

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت، بلوچستان کا دورہ کیا، دورے کا مقصد موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینا، ترقیاتی اقدامات کا معائنہ کرنا، اور بلوچستان میں استحکام اور خوشحالی کے لیے فوجی اور سول اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانا تھا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فیلڈ مارشل کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتِ حال، خطرات کے تناظر، فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشنز، جاری ترقیاتی منصوبوں، اور جنوبی بلوچستان میں سماجی و اقتصادی حالات بہتر بنانے کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سید عاصم منیر نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور سول انتظامیہ کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران گڈ گورننس، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور جامع و عوام دوست ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سول اور عسکری اداروں کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا، جن کا سامنا بلوچستان کے عوام کو ہے، اور جنوبی بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کے عوام کے ساتھ پاک فوج کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ فیلڈ مارشل نے جوانوں سے ملاقات کے دوران ان کے بلند حوصلے، عملی تیاری، اور قومی خودمختاری کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا، انہوں نے مشکل حالات کے باوجود خطے میں امن و استحکام کے قیام میں ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ قبل ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت پہنچنے پر کور کمانڈر بلوچستان نے استقبال کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں

پاکستان نیوز پوائنٹ سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں عروج…

17 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران، آبنائے ہرمز کھولنے اور کشیدگی ختم کرنے پر اہم پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل…

17 hours ago

ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں اہم پیشرفت کا دعویٰ…

17 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او نہ لگانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او…

17 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک…

17 hours ago

ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں پر ٹیرف 50فیصد کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی گاڑیوں، ٹرکوں، آٹو پارٹس اور…

17 hours ago