پاکستان نیوز پوائنٹ
سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل کرلی، 21 لاکھ گھروں کا ہدف مقرر ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور لوگوں کے گھر تباہ ہوگئے۔اُنہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے عمل میں حکومت کو متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم آج سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے کی تکمیل کا دن ہے، سندھ پیپلز ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 10 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے، جو ایک تاریخی سنگ میل ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے کے 23 اضلاع میں سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ موسمیاتی اثرات سے محفوظ گھر تعمیر کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، تعمیر کیے گئے تمام گھروں کی جیو ٹیگنگ اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے تصدیق کی گئی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کہ منصوبے کے لیے عالمی بینک نے 50 کروڑ ڈالر جبکہ سندھ حکومت نے اپنے وسائل سے 17 کروڑ 90 لاکھ ڈالر فراہم کیے، ایشین ڈیولپمنٹ بینک، اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک اور یورپی انویسٹمنٹ بینک کے تعاون کے بھی شکر گزار ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ پروگرام کی اہم کامیابی خواتین کو خودمختار بنانا ہے، دیہی سندھ کی لاکھوں خواتین پہلی مرتبہ اپنے گھروں کی مالکن بنی ہیں، خواتین کے نام پر گھروں کی رجسٹریشن محض جائیداد کی ملکیت نہیں بلکہ ان کے تحفظ اور وقار کی ضمانت ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گھروں کی تعمیر کے بعد اب صاف پانی، سینیٹیشن اور ڈرینیج کے منصوبوں پر کام جاری ہے، تقریباً ایک ارب ڈالر کی مشترکہ سرمایہ کاری سے 4 ہزار 800 دیہات کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی، حکومت نے ٹھیکیداروں کے بجائے متاثرہ خاندانوں کو خود اپنے گھر تعمیر کرنے کے لیے بااختیار بنایا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایس پی ایچ ایف کی صرف 40 افراد پر مشتمل ٹیم نے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے یہ تاریخی کام انجام دیا، تاہم اس منصوبے کے اصل ہیرو سندھ کے عوام ہیں جنہوں نے ہمت اور محنت سے اپنے گھر تعمیر کیے. انہوں نے مزید کہا کہ 10 لاکھ گھروں کی تکمیل کے بعد اب سفر 21 لاکھ گھروں کے ہدف کی جانب جاری رہے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کی اُمیدوں کو حقیقت میں بدلنے کےلیے پرعزم ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم…
پاکستان نیوز پوائنٹ رہنما ایم کیو ایم اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کرکے 2 دہشتگردوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے ناظم الامور نیٹلی بیکر کو پاکستان میں نیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ…