اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی COP-31 سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکیہ روانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (UNFCCC) کی 31ویں کانفرنس (COP-31) کے عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 10 سے 12 نومبر 2026 تک ترکیہ کے شہر انطالیہ کا دورہ کررہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم 11 نومبر 2026 کو عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں وہ عالمی برادری پر زور دیں گے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث کرہ ارض کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں پاکستان کی جانب سے شمسی توانائی کے فروغ، قابل تجدید توانائی کی استعداد میں اضافے اور صاف و پائیدار توانائی کی جانب منتقلی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو اجاگر کریں گے۔ وزیراعظم ترقی پذیر ممالک کی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مستحکم، مناسب اور آسان رسائی پر مبنی موسمیاتی مالی معاونت کی فراہمی کی ضرورت پر بھی گفتگو کریں گے۔ دورے کے دوران ان کی ترکیہ کی قیادت اور دیگر عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کوپ 31 کے عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت موسمیاتی تبدیلی کے عالمی ایجنڈے کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا مظہر ہے۔ یہ دورہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر موسمیاتی بحران سے نمٹنے اور اس کے اثرات کم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کے اعادے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان نے علاقائی امن اور مذاکرات کیلئے مسلسل سفارتی کوششیں کیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم…

44 minutes ago

نئے صوبوں کے مطالبے سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گا مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ رہنما ایم کیو ایم اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا…

46 minutes ago

سندھ کے سیلاب متاثرین سے وعدے کی تکمیل کا دن 10 لاکھ گھر تعمیر کرلیے مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل…

52 minutes ago

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن 2 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کرکے 2 دہشتگردوں…

55 minutes ago

ٹرمپ نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکی سفیر نامزد کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے ناظم الامور نیٹلی بیکر کو پاکستان میں نیا…

58 minutes ago

ایران کیساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی امریکی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ…

1 hour ago