اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کیساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی امریکی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہو چکی ہے، فی الحال مزید فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں تاہم فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے۔ وائٹ ہاؤس میں قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جنگ جلد ختم ہونے کی توقع ہے تاہم ضرورت پڑنے پر امریکا جب چاہے حملے دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ دیکھتے ہیں ایران سے متعلق آگے کیا ہوتا ہے، میں تیار ہوں، امریکا خطے میں موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے اور تہران کے ساتھ نئے معاہدے کا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر ایران تنازع کا پر امن حل چاہتے ہیں، ہماری بھی یہی ترجیح ہے، ایرانی قیادت جانتی ہے اسے امریکی شرط تسلیم کرنا ہوگی، تہران جانتا ہے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا آپشن موجود نہیں۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایرانی یہ تسلیم نہیں کرتے کہ وہ جوہری ہتھیار نہ ہونے کی شرط مان چکے ہیں، ایرانی کہیں گے انہیں یہ شرط قبول نہیں، لیکن وہ 100 فیصد تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف جاری امریکی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں، یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے ابوظہبی مذاکرات میں اہم پیشرفت کا امکان ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی COP-31 سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکیہ روانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی…

42 minutes ago

پاکستان نے علاقائی امن اور مذاکرات کیلئے مسلسل سفارتی کوششیں کیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم…

44 minutes ago

نئے صوبوں کے مطالبے سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گا مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ رہنما ایم کیو ایم اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا…

46 minutes ago

سندھ کے سیلاب متاثرین سے وعدے کی تکمیل کا دن 10 لاکھ گھر تعمیر کرلیے مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل…

52 minutes ago

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن 2 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کرکے 2 دہشتگردوں…

55 minutes ago

ٹرمپ نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکی سفیر نامزد کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے ناظم الامور نیٹلی بیکر کو پاکستان میں نیا…

58 minutes ago