اردو نیوز اپڈیٹس

سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ذرائع کے مطابق، سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والے لاکھوں افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے۔ یہ ڈیٹا اب ایف بی آر کے ریکارڈ کا حصہ بن چکا ہے۔ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ امیر افراد کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ان کے اخراجات اور ذرائع آمدن کا جائزہ لیا جا سکے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ خاص طور پر شادیوں پر بے تحاشہ اخراجات کرنے والے نان فائلرز اب ایف بی آر کے ریڈار پر ہیں۔ ایسے افراد جو شادیوں میں بیس، بیس ہزار ڈالر کے مہنگے سوٹ پہنتے ہیں، وہ بھی اس کارروائی کی زد میں آئیں گے۔ نہ صرف یہ، بلکہ بنگلوں، قیمتی گاڑیوں اور زیورات کی نمائش کرنے والوں سے بھی ان کے ذرائع آمدن کے بارے میں وضاحت طلب کی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق، ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ گزشتہ سال جمع کرائے گئے انکم ٹیکس گوشواروں کا اس سال کے گوشواروں کے ساتھ تفصیلی موازنہ کیا جائے گا۔ اس عمل کے دوران یہ دیکھا جائے گا کہ دولت کی نمائش کرنے والے افراد نے اپنے اصل اثاثے ظاہر کیے ہیں یا نہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپنی آسائشوں اور طرزِ زندگی کی نمائش کرنے والے صارفین کو اب احتیاط برتنی ہوگی، کیونکہ ایف بی آر ان کی ہر سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ یہ کارروائی ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور ملکی معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لیے ایک بڑے اقدام کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے پیکج…

6 hours ago

خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں دیکھ سکتے گورنر راج لگانا ضروری تھا وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت اور عسکری قیادت نے خیبر پختونخوا کی انتظامیہ کو دہشتگردی…

6 hours ago

ملک چلانے والوں کو احساس ہو چکا کہ موجودہ نظام مؤثر نہیں رہا مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ ملک چلانے والوں کو…

6 hours ago

عالمی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک کے مطابق ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی…

6 hours ago

ٹرمپ احمق ہے میکرون کا مسلمانوں سے متعلق متنازع بیان پر امریکی صدر کو جواب

پاکستان نیوز پوائنٹ فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نے امریکی صدر کو’احمق‘ قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ…

6 hours ago

ایران کیساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے بہت جلد کچھ ہونے والا ہے ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے…

6 hours ago