پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 1100 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 87500 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونا 943 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 32 ہزار 218 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا11 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3657 ڈالر کاہوگیا۔ یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی.جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی
