پاکستان نیوز پوائنٹ
سپریم کورٹ میں منشیات کے کیس میں ملوث ملزم نے مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے کے ڈر سے کمرہ عدالت میں ہی گرفتاری دے دی، ملزم کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے ملزم کی گرفتاری حکمنامے میں بھی شامل کردی وکیل ملزم مظہر اقبال سدھو نے عدالت کو بتایا کہ مؤکل ضمانت مسترد ہونے کے بعد خود گرفتاری دینا چاہتا ہے، خطرہ ہے کہ میرے مؤکل کا جعلی مقابلہ کردیا جائے گا، پنجاب میں ایک فورس کو انکاؤنٹر کرنے کا لائسنس ملا ہوا ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی گرفتاری سپریم کورٹ کے حکمنامہ میں شامل کی جائے، ملزم کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے ملزم کی گرفتاری حکمنامے میں بھی شامل کردی، درخواست ضمانت مسترد کرنے کی آبزرویشنز پر ملزم نے درخواست واپس لے لی۔ سپریم کورٹ میں دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اے این ایف آئین اور قانون پر چلنے والی فورس ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ سنگاپور کے وزیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے آج اسلام…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی جی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ :اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے لیے سفارتی کوششوں میں…