اردو نیوز اپڈیٹس

کوئٹہ میں خودکش حملہ قابو سے باہر تھا ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ سریاب روڈ پر خودکش حملہ قابو سے باہر تھا، دھماکے میں 15 افرادجاں بحق اور 32 افراد زخمی ہوئے، دھماکے میں 8 کلو باردوی مواد استعمال کیا گیا، جلسے کی اجازت نہیں دے رہے تھےلیکن منتظمین کی ضد پر اجازت دی. جلسے کی این او سی 3 بجے کے لیے دی گئی تھی .لیکن جلسہ رات 9 بجکر 45 منٹ پر ختم ہوا تھا. خودکش حملہ قائدین کی روانگی کے بعد ہوا۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات ور پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ شب دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے.دھماکا خودکش تھا اور 8 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ تھریٹس تھے اور جلسے کی اجازت نہیں دے رہے تھے لیکن منتظمین جلسہ کرنے پر بضد تھے. حکومت نےمجبور ہوکرجلسہ منعقد کرنے کےلیے این او سی جاری کیا۔حمزہ شفقات نے کہا کہ جلسہ کے منتظمین کو مغرب سے قبل ہی جلسہ ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی.مگر جلسہ رات پونے 10 بجے ختم ہوا۔انہوں نے کہاکہ خود کش حملہ آور کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے.سخت سیکورٹی کے باعث خودکش حملہ آور جلسہ گاہ کے اندر نہیں جاسکا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت کوئٹہ کوسخت تھریٹس کاسامناہے.عیدمیلاد النبی پرسیکورٹی کےسخت انتظامات کررہےہیں۔انہوں نے کہا کہ خودکش دھماکے کا واقعہ قابو سے باہر تھا، قانون نافذ کرنے والے ادارے جتنی کوششیں کرسکتے تھے .انہوں نے کی۔دریں اثنا،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا.اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات اور آئی جی بلوچستان نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے سے متعلق تفصیلات وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ بحالی امن کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے، انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کوعوام اور میڈیا کو حکومتی اقدامات اور حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔سرفراز بگٹی نے کہاکہ سیاسی جماعتیں اور عوام سیکیورٹی اداروں سےتعاون کریں، موجودہ تھریٹس الرٹ میں اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کے ذمے دار دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا.حکومت سانحہ کے شہدا کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے اور شدید زخمیوں کو فضائی سروسز سے کراچی منتقل کیا جائے۔سردار سرفراز بگٹی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ دہشتگردوں کو کسی صورت بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، 12 ربیع الاول کی تقریبات کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان دیا جائے. انہوں نے اپیل کی کہ عوام جلوسوں اور اجتماعات کے دوران حکومت اور اداروں سے مکمل تعاون کریں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی…

3 minutes ago

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

1 day ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

1 day ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

1 day ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

1 day ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

1 day ago