اردو نیوز اپڈیٹس

سکھ برادری امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں 17 اگست کو خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کرے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ
سکھ برادری امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں 17 اگست کو خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کرے گی۔واشنگٹن میں کل امریکا میں مقیم سکھ برادری بڑی تعداد میں شرکت کرے گی جس میں سکھ برادری کے جمہوری حقوق کا اظہار کیا جائے گا۔امریکی حکام نے سکھوں کے جمہوری حقوق کا دفاع کرتے ہوئے ریفرنڈم کی اجازت دے دی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خالصتان موومنٹ کے رہنما گرپتونت پنہوں کو بذریعہ خط سکیورٹی کی گارنٹی دی ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا، امریکہ اور آسٹریلیا نے بھارتی خفیہ نیٹ ورکس کو بے نقاب کرتے ہوئے سکھ کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے، امریکی عدالت نے بھارتی ایجنٹ نکھل گپتا اور را افسر کو خالصتان رہنما گرپتونت پنہوں کے قتل کی سازش پر ملک بدر کر دیا تھا۔یاد رہے کہ خالصتان ریفرنڈم کا سلسلہ 2021 سے شروع ہوا اور اب تک 8 ممالک میں کامیابی سے منعقد ہو چکا ہے، بھارتی پروپیگنڈے کے برعکس بین الاقوامی قوانین کے مطابق سکھ برادری کی پرامن جدوجہد جاری ہے۔خیال رہے کہ خالصتان تحریک دنیا بھر میں بسنے والے 3 کروڑ سکھوں کی پرامن سیاسی جدوجہد ہے، خالصتان ریفرنڈمز کو اب تک کسی بھی اقوام متحدہ کے رکن ملک نے غیر قانونی قرار نہیں دیا۔سکھ برادری کا واضح پیغام ہے کہ ہم پرامن طریقے سے بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے حقوق مانگ رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ترکیے اور سعودیہ کا دفاعی معاہدہ تینوں ملکوں کےمفاد میں ہے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ…

5 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کیپٹن حمزہ اکرم کی شہادت پر اظہارِ افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ…

5 hours ago

محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وطن عزیز کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور شجاعت و…

5 hours ago

مریم نواز کا صفائی نظام میں سخت مانیٹرنگ کا حکم مزید بہتر بنانے کا ہدف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبہ بھر…

5 hours ago

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری…

5 hours ago

ہنگو میں فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ…

5 hours ago