پاکستان نیوز پوائنٹ
مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جمیعت علماء السلام (جے یو آئی) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ لیویز کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کے بیٹے اور بیٹی جان کی بازی ہار گئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئیں۔ لیویز حکام نے بتایا کہ یہ فائرنگ خود مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، تاہم تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وطن عزیز کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور شجاعت و…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبہ بھر…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ…