ضلع اورکزئی سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن 30بھارتی سرپرست یافتہ خوارج جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کر دیئےآئی ایس پی آر کے مطابق تیرہ تا پندرہ اکتوبر خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی کارروائیاں کیں، شمالی وزیر ستان کے سپن وارم علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 18 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران 8 خوارجی ہلاک کئے جبکہ بنوں میں تیسری کارروائی کے دوران مزید 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم کے سلسلہ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے خفیہ معلومات پر آپریشن کئے جا رہے ہیں۔سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا، پاکستانی عوام کی حفاظت اور ملکی سالمیت کی خاطر دہشتگردی کے خلاف تمام ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشتگردی مہم مکمل قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔علاوہ ازیں وزیرداخلہ محسن نقوی نے 34 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *