اردو نیوز اپڈیٹس

سیلابی پانی ذخیرہ کرنے کیلئے انفرااسٹرکچر بنانا بہت ضروری ہے وزیراعلیٰ پنجاب

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بھارت نے گنجائش مکمل ہونے پر ڈیموں کے اسپل ویز کھول دیے، جس کے بعد ڈاؤن اسٹریم ہونے کی وجہ سے ہمارے دریاؤں میں سیلاب آیا، سیلابی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے انفرااسٹرکچر بنانا بہت ضروری ہے، ہمیں سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی بہتری کے لیے فیصلے کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ہر جان انتہائی قیمتی ہے، لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ہماری بھرپور امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ بھارت میں بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کا لیول بھر گیا تو انہوں نے اپنے ڈیمز کے اسپل ویز کھولے. جس سے ہمارے دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، پنجاب کے 3 دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے، پنجاب میں بارشیں بھی بہت زیادہ ہوئی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم اپنے متاثرہ عوام کے ہر قسم کے نقصان کا ازالہ کریں گے، میں نے راوی میں کبھی اتنا پانی نہیں دیکھا، پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے انفرااسٹرکچر بنانا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس چیز پر کام کر رہے ہیں کہ سیلابی پانی کو کس طرح ذخیرہ کیا جاسکتا ہے، اب پانی کا بہاؤ کم ہونا شروع ہو رہا ہے، ہمیں سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی بہتری کے لیے فیصلے کرنے چاہئیں۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شاہدرہ کے مقام پر کشتی میں سوار ہوکر سیلاب کی صورت حال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت اور وزیراعظم کا پاکستان کے پہلے نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کو خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے…

4 hours ago

کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کمان سنبھالنے پر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے جی ایچ کیو…

4 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے جا رہی ہے وزیر پیٹرولیم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عوام کو خوشخبری سنادی۔ وزیر…

4 hours ago

کیپٹن محمد سرور شہید کی بے مثل قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا وزیر اعلیٰ مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کیپٹن محمد سرور شہید (نشان…

5 hours ago

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے افواج پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر…

5 hours ago

سونا 4 لاکھ 31 ہزار سے بھی اوپر چاندی کی قیمت بھی آسمان پر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

5 hours ago