اردو نیوز اپڈیٹس

دریائے راوی اور دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں شدید سیلابی صورتحال برقرار ہے، دریائے راوی اور دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ جاری ہے۔لاہور کے علاقے شاہدرہ اور قصور کے مختلف دیہات میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوچکی ہے. جس پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ادارے اور پاک فوج بھرپور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق آج صبح 10 بج کر 30 منٹ پر دریائے راوی شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح 689.20 فٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ 1 لاکھ 80 ہزار 788 کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے، موجودہ صورتحال کو انتہائی اونچے درجے کا سیلاب قرار دیا گیا ہے۔ریلیف کمشنر کا کہنا ہے کہ دریا میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے.تاہم شاہدرہ کے مقام سے 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک کا ریلا باآسانی گزارا جا سکتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دریا کے کنارے اور پات میں رہائش پذیر شہریوں کا انخلاء مکمل کر لیا گیا ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ تفریح کی غرض سے دریا کے قریب جانے سے گریز کریں اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔ پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔دوسری جانب قصور میں دریائے ستلج میں سیلاب کی صورتحال تشویشناک ہو چکی ہے.ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 23 فٹ تک پہنچ چکی ہے اور بہاؤ 2 لاکھ 61 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ا س سیلاب سے 72 سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں، جہاں پانی گھروں اور فصلوں میں داخل ہو چکا ہے جبکہ متعدد افراد کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

12 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

12 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

12 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

12 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

12 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

13 hours ago